ویب ڈیسک: سندھ حکومت نے مزید ہاریوں کو بینظیر ہاری کارڈ اور سولر پینلز فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیر زراعت سندھ محمد بخش مہر کے مطابق سندھ میں مزید 80 ہزار ہاریوں کی رجسٹریشن مکمل ہو چکی ہے اور رواں ماہ کے آخر تک 50 ہزار ہاری کارڈ جاری کیے جائیں گے۔وزیر زراعت نے بتایا کہ ہاری کارڈ کے ذریعے سبسڈی اور مالی معاونت فراہم کی جائے گی، جس میں ہاری 20 فیصد اور سندھ حکومت 80 فیصد اخراجات برداشت کرے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ ہاریوں کو سولر پینلز بھی دیے جائیں گے، اور اس کے لیے درخواستیں 20 ستمبر تک حیدرآباد میں ڈی جی زراعت کے دفتر میں جمع کرانی ہوں گی۔