بھارتی بحریہ کا’’ہرمس 900ڈرون‘‘ تجرباتی پروازکے دوران تباہ

 145کروڑ  مالیت  کا ڈرون بھارتی فوج اور بحریہ کی صلاحیتوں کو بڑھانے  کیلئے خریدا گیا تھا

نئی دہلی (آن لائن)بھارتی بحریہ کا"ہرمس 900ڈرون" تجرباتی پروازکے دوران تباہ، 145کروڑ بھارتی روپے کی مالیت سے تیار کردہ ڈرون بھارتی فوج اور بحریہ کی خفیہ نگرانی وجاسوسی کی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لئے خریدا گیا ، ہرمس 900ڈرون اڈانی ڈیفنس اینڈائیرواسپیس اور اسرائیلی ڈیفنس فرم ایلبٹ سسٹمز کے تعاون سے تیارکیاگیا ۔بھارتی بحریہ میں شامل کئے جانے والا ہرمس900 ڈرون تجرباتی پروازکے دوران گرکرتباہ ہوگیا ، ہرمس 900ڈرون کی تجرباتی پروازگجرات کے پوربندرمیں کی جارہی تھی