چین نے ری یوزایبل تجرباتی خلائی جہاز خلا میں بھیج دیا

خلائی جہاز دوبارہ قابلِ استعمال خلائی ٹیکنالوجی کی جانچ اور توثیق کیلئے  مختلف  تجربات کرے گا
بیجنگ(آئی این پی )چین نے جیوچوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے لانگ مارچ-2ایف کیریئر راکٹ کے ذریعے دوبارہ قابلِ استعمال (ری یوزایبل)  تجرباتی خلائی جہاز خلا میں بھیج دیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق چینی حکام نے بتایا کہ یہ تجرباتی خلائی جہاز دوبارہ قابلِ استعمال خلائی ٹیکنالوجی کی جانچ اور توثیق کیلئے  مختلف سائنسی تجربات انجام دے گا۔