امریکی مسلمان لاس اینجلس میں متاثرین کی مدد کیلئے پہنچ گئے

  متاثرین کو ابتدائی ضروریات، کھانے پینے کی اشیا، ادویات، اور کپڑوں کی فراہمی شروع کردی
لاس اینجلس  (آئی این پی)  امریکی مسلمان لاس اینجلس میں متاثرین آتشزدگی کی امداد کیلئے پہنچ گئے‘ غیر ملکی میڈیا کے مطابق لاس اینجلس میں متاثرین آتشزدگی کی امداد کے لئے امریکہ کی سب سے بڑی مسلم فلاحی تنظیم اکنا ریلیف کی امدادی کارروائیاں جاری ہیں،مسلم فلاحی تنظیم اکنا ریلیف کے سی ای او عبدالرف خان نے متاثرہ علاقے کا دورہ کیا اور آپریشن کی نگرانی کی۔ان کا کہنا تھا آتشزدگی کا علم ہوتے ہی اپنی ٹیم فوری طور پر متاثرہ علاقے میں روانہ کردی تھی، ہماری ٹیم نے متاثرین کو ابتدائی ضروریات، جیسے کھانے پینے کی اشیا، ادویات، اور کپڑوں کی فراہمی شروع کی۔عبدالرف خان نے مزید کہا کہ متاثرین کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے دن رات کام کر رہے ہیں