سندھ میں سپیشل جوڈیشل الائونس کیوں نہیں دیا جا رہا؟ ہائیکورٹ

معاملہ کابینہ کے پاس ہے، جیسے ہی منظوری ہو گی اس پر عمل در آمد کر دیا جائے گا:سرکاری وکیل
کراچی (آئی این پی)سندھ ہائی کورٹ میں جوڈیشل الاونس کی عدم ادائیگی کے کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے سوال اٹھایا ہے کہ دیگر صوبوں میں عدالتی ملازمین کو اسپیشل جوڈیشل الاونس مل رہا ہے سندھ میں کیوں نہیں دیا جا رہا؟کراچی میں جاری اسپیشل جوڈیشل اسٹاف کی سندھ حکومت کے خلاف توہینِ عدالت کی درخواست کی سماعت کے دوران عدالت میں یہ سوال اٹھایا گیا ہے۔دورانِ سماعت حکومت کی جانب سے محکمہ قانون اور خزانہ کے حکام سندھ ہائی کورٹ میں پیش ہوئے۔سرکاری وکیل نے کہا کہ جوڈیشل الاونس کا معاملہ کابینہ کے پاس ہے، جیسے ہی منظوری ہو گی اس پر عمل در آمد کر دیا جائے گا۔