جوڈیشل ملازمین کے الائونس سے متعلق کیس میں سندھ حکومت کی درخواست مسترد

کراچی (آئی این پی )سندھ ہائیکورٹ میں سپیشل جوڈیشل الائونس کی عدم فراہمی سے متعلق عدالتی عملے کی سندھ حکومت کیخلاف توہین عدالت کی درخواست کی سماعت ہوئی، جس میں میئر کراچی مرتضیٰ وہاب پیش ہوئے، انہوں نے عدالت کو بتایا کہ جوڈیشل ملازمین کے الائونس کیلئے رقم کی منظوری دے دی گئی، توہین عدالت کی درخواست نمٹادی جائے۔ عدالت نے کا کہنا ہے کہ ابھی رہنے دیں، بجٹ کے بعد دیکھیں گے۔سندھ ہائیکورٹ نے درخواستوں کی سماعت اگست کے تیسرے ہفتے تک ملتوی کردی۔