لاہور(کورٹ رپورٹر )لاہور ہائیکوٹر میں اٹارنی جنرل آفس کے ملازمین کو جوڈیشل الائونس نہ دینے کے خلاف درخواستوں پر سماعت 14 جنوری تک ملتوی کردی گئی۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم نے احمد رضا اور دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی، درخواست گزاروں کی جانب سے وکیل احسن بھون نے دلائل دئیے۔دوران سماعت ڈپٹی اٹارنی جنرل نے براہ راست عدالت میں جواب پیش کیا جس سے عدالت نے اتفاق نہ کیا اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل کی پیش کردہ مبہم رپورٹ مسترد کردی۔