ایکسائز :سٹاف کیلئے دو سو الیکٹرک بائیکس خریدنے کا فیصلہ

لاہور(خصوصی رپورٹ )لاہور محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کا بڑا فیصلہ کیا ہے۔ لاہور ڈی جی ایکسائز عمر شیر چٹھہ نے سٹاف کے لیے دو سو الیکٹرک بائیک خریدنے کا فیصلہ کیا ،لاہور الیکٹرک بائیک کے لیے قیمت کمپنی کے تعین کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے ،لاہور ڈی جی ایکسائز کے حکم پر ڈائریکٹر ریجن سی شاہد گیلانی کی سربراہی کمیٹی تشکیل دی ہے۔ ڈی جی ایکسائز عمر شیر چٹھہ کا کہنا ہے کہ لاہور سٹاف کے لیے پانچ سالہ سستی اقساط پر الیکٹرک بائیک خرید جائیں گی۔