راولپنڈی(یواین پی)پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے بھی بیرسٹر گوہر اور علی امین گنڈاپور کی آرمی چیف سے ہونے والی ملاقات کو خوش آئند قرار دیدیا، ہم چاہ رہے تھے مذاکرات ہوں، کوئی بات چیت شروع ہوئی ہے تو یہ خوش آئند بات ہے،میں نے کبھی نہیں کہا کہ مذاکرات بند ہیں،راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں صحافیوں نے بیرسٹر گوہر اور علی امین گنڈاپور کی آرمی چیف سے ملاقات کے متعلق بانی پی ٹی آئی سے سوال کیا تو ان کا کہنا تھا کہ پارٹی رہنمائواں کی آرمی چیف سے ملاقات پاکستان کیلئے اچھا شگون ہے اس ملاقات میں پاکستان کے استحکام کی بات کی گئی ہے۔ہم نے ہمیشہ بات چیت کرنے کا کہاہے مگر دوسری طرف سے دروازے بند تھے۔انہوں نے کہا کہ ہم پہلے بھی کہتے رہے ہیں کہ سٹیبلشمنٹ کو ہم سے بات کرنی چاہیے میں نے کبھی بھی مذاکرات کرنے سے انکار کیا۔اب بات چیت کے دروازے کھلے ہیں تو اس میں پاکستان کے استحکام کی باتیں کی گئی ہونگی۔صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ آرمی چیف سے ملاقات پاکستان کیلئے اچھا ہے۔ابھی مجھے اس ملاقات کی مزید تفصیلات پتہ نہیں ہیں۔