سرکاری سطح پہ کامیڈین عابد چارلی کا علاج ہونا خوش آئند بات ہے: سلطان لودھی

فنکاروں کے ہیلتھ کارڈز بنائیں جائیں:مریم نواز اور عظمیٰ بخاری سے اپیل
ملتان (شوبز ڈیسک)سینئر رائٹر و ڈائریکٹر سلطان لودھی نے شوبز ڈیسک سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ سینئر پاکستانی اسٹیج اور ٹی وی کامیڈین محمد صدیق المعروف عابد چارلی نے کم و بیش 40 سال فنی ، ثقافتی ، فلاح و بہبود اور معاشرتی خدمات انجام دی ہیں وہ اس وقت شدید علیل ہیں ان کے اہل خانہ کی اپیل پہ ان کا سرکاری سطح پہ لاہور کے جناح ہسپتال میں علاج جاری ہے یہ خوش آئند بات ہے کہ ان کا سرکاری سطح پہ علاج کیا جا رہا ہے ہم حکومت پنجاب کے مشکور ہیں ساتھ ہی ہم وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف اور وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری سے تمام فنکاروں کی طرف سے پرزور اپیل کرتے ہیں کہ فنکاروں کا ہیلتھ کارڈ بنایا جائے تاکہ وہ ہیلتھ کارڈ سے اپنا علاج سرکاری اورپرائیویٹ ہسپتال سے کروا سکیں ۔زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا عابد چارلی جس کسمپرسی سے گزر رہا ہے آنے والے وقت میں کوئی دوسرا فنکار اس اذیت سے نہ گزرے واضح رہے کہ سینئر پاکستانی اسٹیج اور ٹی وی کامیڈین محمد صدیق المعروف عابد چارلی شدید علیل ہوئے تو ان کی اہلیہ نے حکومت سے اپیل کی کہ ان کے شوہر کا سرکاری سطح میں علاج معالجہ کیا جائے وزیر صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق کی خصوصی ہدایت پر انہیں جنرل اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج سرکاری سطح پر جاری ہے کامیڈین عابد چارلی کی اہلیہ اورسینئر رائٹر و ڈائریکٹر سلطان لودھی نے حکومتِ پنجاب اور وزیر صحت کے بروقت اقدام پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔