ایم این ایز کی کم حاضری پر سپیکر کی شکایت کا نوٹس، وزیراعظم نے 20جنوری کو پارلیمانی پارٹی کو بلالیا

اسلام آباد (آن لائن)وزیراعظم شہبازشریف نے ارکان قومی اسمبلی کی کم حاضری پر سپیکر ایازصادق کی شکایت کا نوٹس لیتے ہوئے 20جنوری کو پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کر لیاہے اورچیف وہپ کو ارکان کی حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے ۔ ذرائع کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی سرادر ایاز صادق کی شکایت پر وزیراعظم نے سخت نوٹس کیا اور قومی اسمبلی اجلاس میں کم حاضری پر وزیراعظم برہم ہے۔ وزیراعظم نے 20 جنوری کو پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کر لیا۔