مقبوضہ بیت المقدس(آئی این پی)فلسطینی صدر محمود عباس نے کہا ہے کہ ہم امریکی صدر کی غزہ میں امن قائم کرنے کی کوششوں کا خیر مقدم کرتے ہیں۔غیرملکی میڈیا کے مطابق فلسطینی صدر محمود عباس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پیش کیے گئے 20 نکاتی پروگرام کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ امریکی صدر اور دیگر شرکا سے جامع امن منصوبے پر عمل درآمد کے لیے تیار ہیں۔