پٹیاں 35 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ پاراچنار کی جانب گامزن تھا نامعلوم افراد نے گاڑیوں پر فائرنگ کی جس کے باعث قافلے کو رکنا پڑا‘تین گاڑیوں کو نقصان پہنچا
قافلے کو پولیس اور ایف سی اہلکارو ں کی نگرانی میں روانہ کیا گیا تھا‘دونوں جانب سے فائرنگ کاسلسلہ کافی دیر جاری رہا‘10دہشت گرد زخمی ہوگئے‘قافلہ واپس
پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) پارا چنار جانے والے گاڑیوں کے قافلے پر ایک بار پھر فائرنگ ہوئی، سیکیورٹی اہل کاروں نے جوابی فائرنگ میں چھ دہشت گردوں کو مارڈالا جب ایک جوان شہید اور چار زخمی ہوگئے، قافلہ واپس ٹل روانہ ہوگیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق 35 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ پاراچنار کی جانب گامزن تھا نامعلوم افراد نے گاڑیوں پر فائرنگ کی جس کے باعث قافلے کو رکنا پڑا۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق فائرنگ کے جواب میں قافلے کی سیکیورٹی پر تعینات اہلکاروں نے جوابی فائرنگ کی جو کافی دیر جاری رہی۔ضلعی انتظامیہ کرم کے مطابق حملے میں فورسز کا ایک جوان شہید چار زخمی ہوگئے جبکہ جوابی فائرنگ سے قافلے میں شامل تین گاڑیوں کو نقصان پہنچا، چھ دہشت گرد مارے گئے اور تقریباً دس زخمی ہوئے۔ضلعی انتظامیہ کرم کے مطابق قافلے واپس ٹل روانہ کردیے گئے، سیکیورٹی فورسز نے پوزیشن سنبھال لی ھیں، ضلعی انتظامیہ اور فورسز کے افسران موقع پر پہنچ گئے ہیں، ، نقصان کا تخمینہ لگا کر بتائیں گے۔