سابق کپتانوں کا حکومت پاکستان سے عمران خان کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کا مطالبہ

سابق کپتانوں کا حکومت پاکستان سے عمران خان کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کا مطالبہ

چودہ سابق بین الاقوامی کرکٹ کپتانوں نے حکومت پاکستان سے درخواست کی ہے کہ سابق کپتان  عمران خان کو جیل میں مناسب سہولیات اور فوری طبی معائنہ فراہم کیا جائے۔

 آسٹریلوی میڈیا کے مطابق 73 سالہ عمران خان کی صحت کے حوالے سے سابق کھلاڑیوں نے گہری تشویش کا اظہار کیا ہے، خاص طور پر ان کی بینائی اور طویل قید کے دوران حالات پر۔خط سابق آسٹریلوی کپتان گریگ چیپل  ے تیار کیا، جس پر بھارت کے سنیل گواسکر اور کپل دیو  سمیت انگلینڈ، ویسٹ انڈیز اور نیوزی لینڈ کے کئی سابق کپتانوں نے دستخط کیے اور یہ خط وزیر اعظم شہباز شریف  کو بھیجا گیا۔سابق کپتانوں نے کہا کہ کرکٹ انصاف، احترام اور وقار سکھاتی ہے، اس لیے عمران خان جیسی عالمی شہرت یافتہ شخصیت کو بنیادی انسانی حقوق اور باعزت سلوک ملنا چاہیے، بشمول اہلخانہ سے ملاقات اور اپنے منتخب ڈاکٹروں کے ذریعے مسلسل طبی معائنہ۔ انہوں نے مزید کہا کہ کرکٹ ہمیشہ قوموں کے درمیان پل کا کردار ادا کرتی ہے اور میدان کی رقابت ختم ہونے کے بعد احترام باقی رہتا ہے۔