مٹی کے تیل کی قیمت میں اضافہ، اوگرا کا نوٹیفکیشن جاری

مٹی کے تیل کی قیمت میں اضافہ، اوگرا کا نوٹیفکیشن جاری

پیٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے۔

 اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت 4 روپے 73 پیسے فی لٹر بڑھا کر 180 روپے 53 پیسے فی لٹر کر دی گئی ہے، جس کا اطلاق 16 فروری سے ہوگا۔ اس سے قبل مٹی کے تیل کی قیمت 175 روپے 80 پیسے فی لٹر تھی۔یاد رہے کہ حکومت نے اگلے پندرہ روز کے لیے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں بھی اضافہ کیا ہے۔ پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 258 روپے 17 پیسے فی لٹر ہو گئی ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 32 پیسے کا اضافہ ہوا ہے اور نئی قیمت 275 روپے 70 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی ہے۔پیٹرولیم ڈویژن نے قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے اور پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں نافذ العمل ہو گئی ہیں۔