ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: افغانستان ‘انگلینڈ اور سری لنکانے میچ جیت لئے

نئی دہلی (سپورٹس ڈیسک ) آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے 28 ویں میچ میں افغانستان نے متحدہ عرب امارات(یو اے ای)  کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔دہلی کے ارن جیٹلی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا جس کے جواب میں یو اے ای کی ٹیم 9 وکٹوں کے نقصان پر 160 رنز بنا سکی۔یو اے ای کی جانب سے شعیب خان 48 گیندوں پر 6 چوکے اور 4 چھکوں کی بدولت 68 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر رہے جب کہ علیشان شرفو نے 40 رنز جوڑے۔یو اے ای کی ٹیم کے 5 کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہوسکے ‘دوسرے میچ میں انگلینڈ نے اٹلی کو شکست دے دی‘سری لنکا نے آسڑیلیاکو8وکٹوں سے ہرا دیا۔