ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ:سری لنکا ‘اٹلی اور بھارت نے میچ جیت لئے

سری لنکا کی دوسری کامیابی،عمان کی ٹیم 226 رنزکے تعاقب میں 120 رنزبناسکی
اٹلی کے موسکا برادرز کی دھواں دار بیٹنگ، نیپال کو 10 وکٹوں سے شکست دے دی
کولمبو‘ممبئی(آئی این پی )ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ میں سری لنکا کی دوسری کامیابی،عمان کو شکست دے دی،عمان کی ٹیم 226 رنزکے تعاقب میں 120 رنزبناسکی۔عمان نے سری لنکا کیخلاف ٹاس جیت کرپہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا،سری لنکا نیمقررہ 20 اوورزمیں 5 وکٹوں کینقصان 225 پر رنز بنائیجو رواں ٹی 20 ورلڈکپ کا اب تک کا سب سے بڑا مجموعہ ہے‘رلڈکپ کے سترہویں میچ میں اٹلی نے موسکا برادرز کی ناقابل شکست دھواں دار شراکت سے نیپال کو 10 وکٹوں سے شکست دے دی۔ممبئی کے واکھنڈے اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں اٹلی نے 124 رنز کا ہدف باآسانی 12.4 اوورز میں حاصل کرلیا۔آسٹریلوی نژاد اطالوی کھلاڑی اینتھونی موسکا 62 اور جسٹن موسکا 60 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔اس سے قبل اٹلی نے ٹاس جیت کر نیپال کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تھی۔