افغان ٹیم نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز بنائے‘نیوزی لینڈ نے ہدف 18ویں اوور میں حاصل کرلیا‘5وکٹوں سے کامیا بی
انگلینڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد نیپال کو 4 رنز سے شکست دے دی ،نیپال کی ٹیم 185 رنز کے تعاقب میں 180 رنز بنا سکی
چنئی‘ (آئی ا ین پی)ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے چوتھے میچ میں نیوزی لینڈ نے افغانستان کو شکست دے دی۔گروپ ڈی کا یہ میچ بھارتی شہر چنئی میں کھیلا گیا جس میں افغانستان نے ٹاس جیتا ، پہلے بیٹنگ کرتی ہوئے افغان ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز بنائے۔ گلبدین نائب نے63رنزکی اننگزکھیلی،گرباز27،صدیق اللہ اتل29،درویش، رسول 20 رنز بنا سکے،ابراہیم زادران 10رنز بنا کر آٹ ہوئے،نیوزی لینڈ کے لوکی فرگوسن نے2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔جواب میں کیویز نے 183 رنز کا ہدف 18ویں اوور میں حاصل کرلیا۔نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم سائفرٹ 65 ، گلین فلپس 42 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ ڈیرل مچل 25 اور مچل سینٹنر 17 رن بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔ ‘آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے پانچویں میچ میں انگلینڈ نے نیپال کو 4 رنز سے شکست دے دی۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ممبئی کے وانکھیڑے سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے 7 وکٹ پر 184 رنز بنائے اور نیپال کو جیت کیلئے 185رنز کا ہدف دیا۔روہت پاڈیل اور دیپیندر سنگھ آئری نے انگلینڈ کے خلاف 82 رنز کی اہم شراکت قائم کر کے میچ کو سنسنی خیز بنا دیا تھا۔دونوں بلے بازوں نے خاص طور پر عادل رشید کی گیندوں پر جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے بڑے شاٹس کھیلے اور نیپال کو مضبوط پوزیشن میں لا کھڑا کیا۔تاہم سیم کرن کی آف کٹر پر دیپیندر سنگھ آئری کیچ آئوٹ ہو گئے، جبکہ کچھ ہی دیر بعد روہت پاڈیل لیام ڈاسن کی گیند پر ڈیپ میں کیچ دے بیٹھے۔ ان دو وکٹوں کے گرنے سے نیپال کو شدید دبائو کا سامنا کرنا پڑا۔میچ کے اختتامی اوورز میں نیپال کو کم وقت میں زیادہ رنز درکار تھے، مگر نئی بیٹنگ جوڑی ہدف کے تعاقب کو جاری نہ رکھ سکی۔نیپال کی ٹیم 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 180 رنز بناسکی۔ آخری اوور میں نیپال کو 10 رنز درکار تھے تاہم انگلش بولر سیم کرن نے عمدہ بولنگ کا مظاہر کیا اور نیپال کی ٹیم آخری اوور میں صرف 5 رنز بناسکی۔