ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: افغانستان ‘انگلینڈ اور سری لنکانے میچ جیت لئے

افغانستان نے متحدہ عرب امارات کی ٹیم کو5وکٹوں سے  شکست دیدی‘انگلینڈ نے اٹلی کو ہرادیا
نئی دہلی (آئی این پی ) آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے 28 ویں میچ میں افغانستان نے متحدہ عرب امارات(یو اے ای)  کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔دہلی کے ارن جیٹلی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا جس کے جواب میں یو اے ای کی ٹیم 9 وکٹوں کے نقصان پر 160 رنز بنا سکی۔یو اے ای کی جانب سے شعیب خان 48 گیندوں پر 6 چوکے اور 4 چھکوں کی بدولت 68 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر رہے جب کہ علیشان شرفو نے 40 رنز جوڑے۔یو اے ای کی ٹیم کے 5 کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہوسکے ‘دوسرے میچ میں انگلینڈ نے اٹلی کو شکست دے دی‘سری لنکا نے آسڑیلیاکوہرا دیا