دھی رانی پروگرام :اوکاڑہ میں 90جوڑوں کی اجتماعی شادی

اوکاڑہ (خصوصی رپورٹ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے دھی رانی پروگرام کے تحت اجتماعی شادیوں کی چوتھی پر وقار تقریب، ضلع اوکاڑہ کی 90 بیٹیوں کے شرعی فریضہ کی ادائیگی کر دی گئی، صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال سہیل شوکت بٹ نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی، اس موقع پر ممبران صوبائی اسمبلی میاں محمد منیر، چودھری غلام رضا ربیرہ، شگفتہ فیصل، لیگی رہنما را ئو محمد اجمل، اے ڈی سی ایف اینڈ پی چودھری عبدالجبار گجر، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اشتیاق خاں سمیت دیگر افسر بھی موجود تھے، وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے شادی شدہ جوڑوں کو 2 لاکھ روپے سلامی کے اے ٹی ایم کارڈز بھی دئیے گئے۔ اس موقع پر سہیل شوکت بٹ نے کہا کہ دھی رانی پروگرام سوشل سیکٹر کا جامع پروگرام ہے، یہ پروگرام پنجاب کے متوسط گھرانوں کی بیٹیوں کی عزت اور تحفظ کا ضامن بن چکا ہے، وزیراعلیٰ مریم نواز عوامی خدمت کے لیے دن رات کوشاں ہیں۔