صوبائی وزیر شوکت بٹ نے نئے جوڑوں میں سلامی کے اے ٹی ایم کارڈز تقسیم کیے
سینکڑوں افراد کے لیے انتظامات ،نئے جوڑوں کو گھوڑوں ، اونٹوں کے ساتھ لایا گیا
لاہور(آئی این پی )لیہ میں پنجاب کی تاریخ کے سب سے بڑے دھی رانی پروگرام کا انعقاد ، 371 جوڑے شادی کے بندھن میں بندھ گئے، صوبائی وزیر شوکت بٹ نے نئے جوڑوں میں سلامی کے اے ٹی ایم کارڈز تقسیم کیے۔ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے لیہ کے نئے جوڑوں کی زندگی میں رنگ بھر دیئے، لیہ میں پنجاب کی تاریخ کے سب سے بڑے دھی رانی پروگرام کا انعقاد کیا گیا، 371 جوڑے دھی رانی پروگرام کے تحت شادی کے بندھن میں بندھ گئے،سپورٹس کمپلکس لیہ میں اجتماعی شادیوں کے سینکڑوں افراد کے لیے انتظامات کیے گئے۔نئے جوڑوں کو پنڈال میں گھوڑوں ، اونٹوں کے ساتھ لایا گیا،