پنجاب دھی رانی پروگرام کے تحت 104 جوڑوں کی اجتماعی شادی

 مظفر گڑھ میں تقریب میں جوڑوں کو ایک لاکھ روپے سلامی دی گئی ‘ جہیز کا سامان بھی تقسیم کیا گیا

مظفر گڑھ(آئی این پی)مظفرگڑھ میں پنجاب دھی رانی پروگرام کے تحت 104 جوڑوں کی اجتماعی شادی کی  گئی۔دھی رانی پروگرام کے تحت کی جانے والی شادیوں میں جوڑوں کو ایک لاکھ روپے سلامی دی گئی اور جہیز کا سامان بھی تقسیم کیا گیا۔نئے شادی شدہ جوڑوں نے شادی میں مدد دینے کے لیے وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا شکریہ ادا کیا۔پنجاب کے صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر سہیل شوکت نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ دھی رانی پروگرام بچیوں کے والدین کے لیے وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا تحفہ ہے