پاکپتن (خصوصی رپورٹ) رکشہ ڈرائیور پر تشدد، ایڈمنسٹریٹر بلدیہ نے ڈیلی ویجز ملازم کو نوکری سے فارغ کر دیا۔بچوں کو ٹیوشن چھوڑنے جانے والے رکشہ ڈرائیور کو پیچھے سے ٹکر مارنے اور بعد ازاں اس پر بہیمانہ تشدد کرنے والے بلدیہ ملازم آصف کے خلاف ایڈمنسٹریٹر بلدیہ نے سخت ایکشن لیا۔ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرِ عام پر آنے کے بعد چیف آفیسربلدیہ ملک انعام آ نے بتایا کہ ملزم محمد آصف کو ملازمت سے فارغ کر دیا گیا ، ادارہ کسی بھی اہلکار کو ڈسپلن کی ورزی کی اجازت نہیں دے گا۔ شہریوں اور متاثرہ ڈرائیور نے ڈی سی پاکپتن سے مذکورہ شخص کیخلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا۔