لاہور (کرائم رپورٹر)سیشن عدالت نے آن لائن جواء ایپ کی تشہیر کے مقدمہ میں یوٹیوبر رجب بٹ اور ندیم مبارک عرف ندیم نانی والا سمیت 3ملزموں کی عبوری ضمانتوں میں 6 مارچ تک توسیع کردی۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج منصور قریشی نے عبوری ضمانتوں پر سماعت کی۔ رجب بٹ ،ندیم مبارک ودیگر ملزم عدالت پیش ہوئے۔دوران سماعت این سی سی آئی اے کے تفتیشی افسر نے تفتیش مکمل کرنے کی مہلت مانگی اور کہا تفتیش میں اہم نکات سامنے آئے ہیں لہذا تفتیش مکمل کرنے کیلئے مہلت دی جائے جس پر عدالت نے مہلت دیکر سماعت ملتوی کردی۔