لاہور (آئی این پی) جوئے ایپ کی پروموشن کیس میں ٹک ٹاکر رجب بٹ اور ندیم مبارک عرف نانی والا کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی گئی۔ سیشن کورٹ لاہور میں جوئے ایپ کی پروموشن کے مقدمے میں ٹک ٹاکرز رجب بٹ اور ندیم مبارک کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ایڈیشنل سیشن جج منصور احمد قریشی نے کیس کی سماعت کی، ملزمان عبوری ضمانت کی میعاد ختم ہونے پر عدالت پیش ہوئے۔دورانِ سماعت نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی(این سی سی آئی اے)کی جانب سے مقدمے کا ریکارڈ عدالت میں جمع کروایا گیا۔