لاہور (آئی این پی) آن لائن جوا ایپ کی پروموشن کے مقدمے میں یوٹیوبر رجب بٹ اور ندیم مبارک کی عبوری ضمانتوں میں 6 مارچ تک توسیع کر دی گئی۔لاہور کی سیشن کورٹ میں یوٹیوبر رجب بٹ اور ندیم مبارک سمیت دیگر 3 ملزمان کی عبوری ضمانتوں پر سماعت ہوئی۔ ایڈیشنل سیشن جج منصور قریشی نے عبوری ضمانتوں پر سماعت کی۔عدالت نے ملزمان رجب بٹ اور ندیم نانی والا کی عبوری ضمانتوں میں 6 مارچ تک توسیع کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر تفتیش مکمل کرنے کی ہدایت کر دی۔