رجب بٹ اور ندیم نانی والا کا نام سفری پابندی کی فہرست میں شامل

اسلام آباد (آئی این پی) اسلام آباد ہائی کورٹ میں ٹک ٹاکر و یوٹیوبر رجب بٹ اور ندیم نانی والا کا نام سفری پابندی کی فہرست سے نکالنے کی درخواستوں پر کوئی پیش رفت نہ ہوسکی، عدالت نے سماعت 26 مارچ تک ملتوی کردی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں ٹک ٹاکر و یوٹیوبر رجب بٹ اور ندیم نانی والا کا نام سفری پابندی کی فہرست سے نکالنے کی درخواستوں پرسماعت ہوئی۔ جسٹس اعظم خان نے دونوں کی درخواستوں پر سماعت کی، درخواست گزاروکلا بیرسٹر راجہ قدیر جنجوعہ اوراحد کھوکھر عدالت میں پیش ہوئے۔ دوران سماعت سرکار کی جانب سے جواب جمع نہ کرایا جاسکا اور مہلت کی استدعا کی گئی۔  دوران سماعت  عدالت  نے ریمارکس دیے کہ ویزے ختم ہونے کا مسئلہ ہے، عید کے فوری بعد سماعت کریں گے، عدالت نے سماعت 26 مارچ تک کیلئے ملتوی کردی۔