عماد وسیم کی دوسری شادی کے بعد سابق اہلیہ کے سنگین الزامات سامنے آگئے

عماد وسیم کی دوسری شادی کے بعد سابق اہلیہ کے سنگین الزامات سامنے آگئے

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر  عماد وسیم  اور سوشل میڈیا انفلوئنسر نائلہ راجہ کی شادی کے بعد عماد کی سابق اہلیہ ثانیہ اشفاق کا نیا دعویٰ سامنے آگیا ہے۔

ثانیہ اشفاق نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ دسمبر 2023 میں لاہور میں ان کے بچے کا اسقاط حمل کروایا گیا۔ انہوں نے عماد پر دھوکا دینے کا الزام بھی لگایا اور کہا کہ ان کے پاس ویڈیو ثبوت موجود ہے۔انہوں نے اپنی پوسٹ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ فرنچائز نے ایک ’’قاتل اور دھوکے باز‘‘ کو موقع دیا ہے، اور ٹیم کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیا۔ سوشل میڈیا پر انہوں نے بائیکاٹ اسلام آباد یونائیٹڈ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 11ویں ایڈیشن میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے عماد وسیم کو 2 کروڑ 20 لاکھ روپے میں خریدا ہے۔ دوسری جانب عماد وسیم نے بھی سوشل میڈیا پر اپنی دوسری شادی کی تصدیق کرتے ہوئے تفصیلی پیغام شیئر کیا تھا۔تاحال عماد وسیم یا اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے ان الزامات پر باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔