بلوچستان کے ضلع سبی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں

بلوچستان کے ضلع سبی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں

سبی میں آنے والے زلزلے کے حوالے سے زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کی شدت 3.7 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 15 کلومیٹر تھی۔

زلزلے کا مرکز سبی کے مشرق میں تقریباً 125 کلومیٹر دور واقع تھا۔جھٹکے محسوس ہوتے ہی شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔ تاہم فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔حکام کی جانب سے صورتحال پر نظر رکھی جا رہی ہے۔