بلوچستان کے ضلع واشک اور بسیمہ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس

بلوچستان کے ضلع واشک اور بسیمہ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس

بلوچستان کے ضلع واشک کے علاقے بسیمہ اور اس کے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.2 ریکارڈ کی گئی۔ مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز بسیمہ کے جنوب مغرب میں تقریباً 30 کلو میٹر کے فاصلے پر تھا۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کے باعث کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ تاہم مقامی انتظامیہ صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے الرٹ جاری رکھا گیا ہے۔زلزلے کے جھٹکوں کے بعد شہریوں میں کچھ دیر کے لیے خوف کی کیفیت رہی، تاہم بعد ازاں حالات معمول پر آ گئے۔