نئی دہلی (آئی این پی ) بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں عالمی مصنوعی ذہانت (اے آئی) سمٹ کا آغاز ہوگیا ، جس میں اے آئی سکیورٹی، غلط معلومات، ڈیپ فیکس، بچوں کی آن لائن حفاظت اور ذمہ دارانہ ٹیکنالوجی جیسے موضوعات زیر بحث آئیں گے۔فرانسیسی خبررسا ادارے کے مطابق جنریٹیو اے آئی کی بڑھتی ہوئی طلب نے جہاں ٹیکنالوجی کمپنیوں کے منافع میں زبردست اضافہ کیا ہے، وہیں اس کے معاشرتی اور ماحولیاتی اثرات پر بھی تشویش تیزی سے بڑھ رہی ہے