سعودی عرب، اقامہ، لیبر اور سرحدی قانون کی خلاف ورزیاں، 18054 افراد گرفتار

ریاض(آئی این پی) سعودی عرب میں ایک ہفتے کے دوران اقامہ، لیبر اور سرحدی قانون کی خلاف ورزیوں پر مزید 18 ہزار 54 افراد کو حراست میں لیا گیا۔مقامی میڈیا نے ایس پی اے کے حوالے سے بتایا کہ 8 سے 14 جنوری 2026 کے درمیان 11 ہزار 343 اقامہ قانون، 3 ہزار858 بارڈر سکیورٹی اور 2 ہزار 853 قانون محنت کی خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئی ہیں،غیرقانونی طور پر سعودی عرب میں داخل ہونے کی کوشش پر ایک ہزار419 افراد کو گرفتار کیا گیا، ان میں 59 فیصد ایتھوپین، 40 فیصد یمنی اور ایک فیصد دیگر ملکوں سے تعلق رکھتے ہیں