بیروت(آئی این پی )اسرائیلی جنگی طیاروں نے جنوبی لبنان کے مختلف علاقوں پر بمباری کی ہے جس میں وادی برغز، مرتفعات اقلیم التفاح اور حومین الفوقا کو نشانہ بنایا گیا۔عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق جنوبی لبنان کے علاقے ریحان پر دو اسرائیلی فضائی حملوں کی اطلاع دی ہے، اس کے علاوہ وادی برغز اور جنوب کے دیگر علاقوں میں بھی بمباری کی گئی۔ اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ وہ جنوبی لبنان میں حزب اللہ سے تعلق رکھنے والے بنیادی ڈھانچے پر حملے کر رہی ہے