اسرائیلی جارحیت برقرار، مقبوضہ مغربی کنارے کو ریاستی ملکیت قرار دینے کی منظوری دیدی

 زمین کے اندراج کا عمل دوبارہ شروع ہوگا جو معطل تھا، فلسطینیوں کو ملکیت ثابت کرنے کیلئے دستاویزات جمع کرانا ہوں گی
مقبوضہ بیت المقدس(آئی این پی ) اسرائیلی حکومت نے مقبوضہ مغربی کنارے کے وسیع علاقوں کو ریاستی ملکیت قرار دینے کی منظوری دے دی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی حکومت نے اپنی جارحیت کو برقرار رکھتے ہوئے مغربی کنارے کے وسیع علاقوں کو ریاستی ملکیت قرار دینے کی منظوری دی ہے۔  رپورٹس کے مطابق فیصلے کے تحت زمین کے اندراج کا عمل دوبارہ شروع ہوگا جو 1967 سے معطل تھا، فلسطینیوں کو ملکیت ثابت کرنے کے لیے دستاویزات جمع کرانا ہوں گی