بچوں سمیت دو فلسطینی شہید ، اسرائیل نے 15 فلسطینی قیدیوں کو رہا کردیا
امریکہ اور اسرائیل کے درمیان غزہ کے سیز فائر اور انتظامی امور پر اختلافات میں اضافہ
تل ابیب،غزہ(آئی این پی )اسرائیل نے غزہ کیلئے قائم بین الاقوامی فورس میں ترک فوج کی شمولیت سختی سے مسترد کر دی ہے دوسری جانب غزہ اور مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فضائی حملوں اور کشیدگی کا سلسلہ جاری ہے، بچوں سمیت دو فلسطینی شہید ہوگئے ۔اسرائیل نے واضح کیا ہے کہ غزہ میں تعینات ہونے والی بین الاقوامی فورس میں ترک فوج کی شمولیت قابل قبول نہیں ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم کی ترجمان شوش بیڈروسیئن نے کہا کہ غزہ کی زمین پر کسی ترک فوجی کا پاں نہیں لگے گا۔اس سے قبل اسرائیلی وزیر خارجہ گیڈیون سار نے بھی ترکی کے صدر رجب طیب اردوان کی قیادت میں ترکی کے اسرائیل مخالف رویے کو بنیاد بنا کر ان کی موجودگی مسترد کرنے کا اعلان کیا تھا۔ادھر غزہ میں اسرائیل کی جانب سے فضائی حملے جاری ہیں۔ خان یونس کے علاقے میں بچوں سمیت دو فلسطینی شہید ہوئے