کراچی (آئی این پی)انسداددہشت گردی عدالت کراچی کی عدالت نے جلائوگھیرا، سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے کیس میں جماعت اسلامی کے 30 کارکنان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پولیس نے ہفتہ کے روز گرفتار کیے گئے جماعت اسلامی کے 30کارکنان کو عدالت پیش کیا تو پراسیکیوٹر نے استدعا کی کہ ملزمان نے سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا ہے لہذا جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔