یوٹیوبر رجب بٹ ودیگر کی عبوری ضمانتوں میں 12 مارچ تک توسیع

لاہور (خصوصی رپورٹ )سیشن کورٹ لاہور نے جواء کی ایپ کی پروموشن کا مقدمہ ،یوٹیوبر رجب بٹ ،ندیم نانی والا سمیت دیگر کی عبوری ضمانتوں میں 12 مارچ تک توسیع کرتے ہوئے این سی سی آئی اے سے مقدمہ کا ریکارڈ طلب کر لیا۔ایڈیشنل سیشن جج منصور قریشی نے یوٹیوبر رجب بٹ ،ندیم نانی والا سمیت دیگر کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی،رجب بٹ اور زرک نے عدالت میں پیش ہوکر حاضری مکمل کرائی،ندیم نانی والا کے وکیل نے حاضری معافی کی درخواست دائر کرتے ہوئے بتایا کہ درخواست گزار کی سحری کے بعد فوڈ پوائزننگ سے طبیعت خراب ہوئی۔