مولانا فضل الرحمان کے بیان کو بھارتی میڈیا بطورپروپیگنڈا استعمال کر رہا ہے،گورنر خیبر پختونخوا
پشاور (آئی این پی) مولانا فضل الرحمان کے متنازع خطاب پراہم حکومتی اور سیاسی رہنمائوں کی جانب سے شدید تنقید کا سلسلہ جاری ہے۔گورنر خیبرپختونخوافیصل کریم کنڈی نے بھی مولانا فضل الرحمن کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ان کے غیر ذمہ دارانہ بیان کو بھارتی میڈیا بطورپراپیگنڈا استعمال کر رہا ہے۔فیصل کریم کنڈی نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ یہ افسوسناک ہے کہ دشمن کے بیانیے کو تقویت پہنچانے والا مواد اپنے ہی ملک سے فراہم کیا جائے،شہدا اس قوم کا فخر، آزادی کی ضمانت اور پاکستان کے ناقابلِ تسخیر دفاع کی علامت ہیں