اسلام آباد (آئی این پی)گاڑیوں کی بیٹریوں، متبادل ذرائع سے بجلی کی پیداوار اور طلب میں اضافے کے باعث مستقبل قریب میں تانبے کی عالمی طلب بڑھ جائے گی، پاکستان میں تانبے اور سونے کے سب سے بڑے ذخائر ریکوڈک سے 2028 تک پیداوار شروع ہو جائیگی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بیرک گولڈ کے صدر اور سی ای او مارک برسٹو کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر ریکوڈک میں تانبا اور سونا کے سب سے بڑے ذخائر موجود ہیں، ریکوڈک سے معدنیات کی کان کنی کیلئے پہلے مرحلے میں 5.5 ارب ڈالر کے ترقیاتی اخراجات کئے جائیں گے