فضل الرحمن سیاست کا اہم کردار، 27 ویں ترمیم باآسانی منظور ہوجائیگی فیصل واوڈا

فیصل واوڈا کی جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے ملاقات‘ 27 ویں آئینی ترمیم سمیت ملکی سیاست کے مختلف امور پر تبادلہ خیال
وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کوخوش آمدید کہتے ہیں، مولا جٹ کی سیاست کریں گے تو پھینٹا بھی لگے گا اور گورنرراج کا بھی آپشن ہے
 پیپلزپارٹی  نظام کوڈی ریل نہیں ہونے دے گی، اٹھارہویں ترمیم کوختم نہیں کیا جارہا،مولانا اپنا فیصلہ  خود کریں گے:میڈیا سے گفتگو
اسلام آباد(مانیٹرنگ  ڈیسک)) سینئر سیاسی رہنما وسینیٹر فیصل واوڈا نے وفاقی دارالحکومت میں سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کی۔دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں مجوزہ 27 ویں آئینی ترمیم سمیت ملکی سیاست کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، دورانِ گفتگو فیصل واوڈا کا کہنا تھا  پاکستان کی بقا ء کے لئے مولانا فضل الرحمن کا ساتھ ضروری ہے۔ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا  مولانا فضل الرحمن کا ملکی سیاست میں اہم کردارہے، مجھے تو27ویں ترمیم بڑی آسانی سے پاس ہوتی نظرآرہی ہے۔ تحریک انصاف کواعتماد میں لینا چاہیے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کوخوش آمدید کہتے ہیں، اگر مولا جٹ کی سیاست کریں گے تو پھینٹا بھی لگے گا اور گورنرراج کا بھی آپشن ہے، اگر منفی سیاست کرنی ہے تو پھر پکوڑے،چھلیاں کھائیں۔سینئر سیاسی رہنما کا کہنا تھا  پیپلزپارٹی جمہوری پارٹی نظام کوڈی ریل نہیں ہونے دے گی، اٹھارہویں ترمیم کوختم نہیں کیا جارہا،مولانا اپنا فیصلہ وہ خود کریں گے۔فیصل واوڈا نے کہا کہ اپنی افواج کوانرجی دینے ضرورت ہے، دفاع کو مضبوط کرنے کے لیے جو ترامیم چاہیے وہ ہو جائیں گی، پاکستان ہمیشہ زندہ باد رہیگا، کوئی ابہام نہیں ہونا چاہیے۔