راولپنڈی (آئی این پی )راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے غیر حاضری پر بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری کر دئیے۔علیمہ خان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمے کی سماعت راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کی۔عدالت نے غیر حاضری پر علیمہ خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری کر دئیے