علیمہ خان کے چھٹی مرتبہ ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری

راولپنڈی(آئی این پی )  راولپنڈی کی انسدادِ دہشتگردی عدالت میں 26 نومبر کے احتجاج سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، جس میں اسٹیٹ بینک، نادرا اور پاسپورٹ امیگریشن حکام نے اپنی رپورٹس جمع کرادیں۔رپورٹ میں بتایا گیا نادرا اور پاسپورٹ امیگریشن نے علیمہ خانم کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک کر دیا ہے، جب کہ اسٹیٹ بینک نے ان کے بینک اکائو نٹس منجمد کرنے کے لئے تمام بینکوں کو سرکلر جاری کر دیا ہے۔عدالتی ریکارڈ میں بتایا گیا کہ علیمہ خان ناقابلِ ضمانت وارنٹ کے باوجود پانچ بار عدالت میں پیش نہیں ہوئیں، عدالت پہلے ہی ان کے ضمانتی مچلکے ضبط کر چکی ہے، جب کہ ضامن کی جائیداد بھی ضبط کرنے کے احکامات دئیے جا چکے ہیں۔ علیمہ خان اور ان کے وکلا ایک بارپھر  انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں پیش نہیں ہوئے۔   عدالت نے چھٹی مرتبہ علیمہ خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔