اسلام آباد (خصوصی رپورٹ )ا سلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما شعیب شاہین کا پاسپورٹ بلاک ہونے سے متعلق درخواست کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کیا۔ حکم نامے کے مطابق ایف آئی اے اور امیگریشن حکام نے بتایا کہ رہنما پی ٹی آئی شعیب شاہین کا پاسپورٹ ٹیکنیکل خرابی کے باعث غیرفعال ہوا۔ ایف آئی اے کے مطابق پاسپورٹ غیرفعال ہونے سے ہمارا کوئی تعلق نہیں۔