وزیراعظم اور وزیر خارجہ کے بیرون ممالک دوروں کی تفصیلات طلب اسلام آباد ہائیکورٹ کا تحریری حکمنامہ

امریکہ میں پاکستانی سفیر نے پاکستانی وفد کی ارکان کانگرس سے ملاقاتوں میں شرکت کیوں نہیں کی؟ اس حوالے سے جواب  دیا جائے:عدالت

  اسلام آباد(آئی این پی )  اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رحم کی اپیل کے بعد وزیراعظم اور وزیر خارجہ کے بیرون ممالک دوروں کی تفصیلات طلب کرلیں۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی اور وطن واپسی کے کیس کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے تحریری حکم نامہ جاری کیا، جس میں کہا ہے  پاکستانی سفیر نے پاکستانی وفد کی ارکان کانگرس سے ملاقاتوں میں شرکت کیوں نہیں کی؟ اس حوالے سے جواب طلب کرلیا ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزارت خارجہ کو سفارتخانے سے موقف لیکر رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ سفیرکو حکومت کی نمائندگی کرنیوالے وفد کی ملاقاتوں میں شرکت کرنی چاہیے تھی۔عدالت نے عافیہ صدیقی کی رحم کی اپیل کے بعد وزیراعظم اوروزیرخارجہ کے بیرون ممالک دوروں کی تفصیلات طلب کرلیں۔حکم نامے میں کہا گیا کہ وزارت خارجہ کے مطابق وزیراعظم کے امریکی صدر کو لکھے خط کا جواب نہیں آیا، وزارت خارجہ کے مطابق پاکستانی سفارتخانے نے وفد کی امریکہ موجودگی کے دوران کردار ادا کیا جبکہ اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ اور عافیہ صدیقی سے وفد کی ملاقاتوں کیلئے کردار ادا کیا۔عدالت کا کہنا تھا کہ یہ بھی حقیقت ہے امریکہ میں پاکستانی سفیر نے فرنٹ لائن کردار ادا کرنے کیلئے کوئی وقت نہیں نکالا
ا