قلات اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے

قلات اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے

بلوچستان کے علاقے قلات اور اس کے گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس سے شہری خوفزدہ ہو گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.6 ریکارڈ کی گئی، جبکہ اس کا مرکز قلات کے جنوب مغرب میں 40 کلومیٹر دور تھا۔زلزلے کے بعد شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔