بلوچستان کے شہر ژوب اور اس کے گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس سے شہری خوفزدہ ہو گئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 3.4 ریکارڈ کی گئی، جبکہ اس کی گہرائی 70 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز ژوب کے قریب واقع تھا۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ تاہم، ہلکے جھٹکوں کے باعث کچھ علاقوں میں لوگ گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔