فلم "پشپا" کے اداکار دالی دھننجیا نے کی شادی

فلم

بھارتی فلم "پشپا" کے اداکار دالی دھننجیا نے سوشل میڈیا پر اپنی شادی کی خوشخبری مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہے۔

 ایکس پر ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے اداکار نے اپنی شادی کی تقریبات کی جھلکیاں شیئر کیں، جن میں وہ اپنی دیرینہ گرل فرینڈ ڈاکٹر دھنیاتھا گوراکلر کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھتے دکھائی دیے۔دالی دھننجیا نے روایتی آف وائٹ ویشٹی اور کُرتا پہنا، جبکہ ان کی دلہن نے سرخ بارڈر والی سنہری ساڑھی زیب تن کی۔ شادی کی اس مختصر تقریب کی ویڈیو کے بعد ساتھی فنکاروں اور مداحوں کی جانب سے انہیں مبارکباد دی گئی۔دالی دھننجیا نے سوکمار کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم "پشپا" کے دونوں سیکوئل میں کام کیا ہے، جس میں مرکزی کردار اداکار الو ارجن اور رشمیکا منڈانا نے ادا کیا تھا۔