'پشپا 2' کے پریمیئر شو کے دوران بھیڑ کی بھگدڑ، ایک خاتون کی موت، متعدد زخمی

'پشپا 2' کے پریمیئر شو کے دوران بھیڑ کی بھگدڑ، ایک خاتون کی موت، متعدد زخمی

بھارت کے شہر تلنگانہ میں آلّو ارجن کی فلم 'پشپا 2' کے پریمیئر شو کے دوران بھیڑ کے بے قابو ہونے کی وجہ سے بھگدڑ مچ گئی، جس کے نتیجے میں ایک خاتون کی موت ہوگئی اور کئی افراد زخمی ہو گئے۔

 رپورٹ کے مطابق، فلم کی اسکریننگ کے دوران اپنی پسندیدہ اداکار کا ایک جھلک دیکھنے کے لیے لوگوں کا ہجوم سندھیا تھیئٹر کے باہر جمع ہو گیا تھا۔بے قابو بھیڑ کو قابو کرنے کے لیے پولیس کو سخت محنت کرنی پڑی، جس کے بعد انتظامیہ نے ہلکا لاٹھی چارج بھی کیا۔ اس کے نتیجے میں بھگدڑ مچ گئی اور ایک خاتون، 39 سالہ ریوتی، شدید زخمی ہو گئی۔ انہیں فوری طور پر درگا بائی دیشمکھ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔ زخمی ہونے والے دیگر افراد میں ایک بچہ بھی شامل ہے، جنہیں علاج کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا اور ان کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ صورتحال اس وقت بے قابو ہو گئی جب لوگوں کا ہجوم الّو ارجن کو فلم کی اسکریننگ کے دوران دیکھنے کے لیے شدت سے امڈ آیا۔ اس پورے حادثے کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پولیس اور آس پاس کے لوگ متاثرہ افراد کی مدد کے لیے دوڑ رہے ہیں۔یہ واقعہ فلم کی مقبولیت اور عوامی جذبات کی شدت کو ظاہر کرتا ہے، لیکن اس نے انتظامیہ کے لیے ایک چیلنج بھی پیش کیا کہ اس طرح کے واقعات سے بچنے کے لیے بہتر انتظامات کیے جائیں۔