"پشپا 2" نے 6 دنوں میں 1 ہزار کروڑ کما کر نیا ریکارڈ قائم کرلیا

تامل انڈسٹری کی فلم "پشپا 2" نے ریلیز کے چھٹے روز 1 ہزار کروڑ بھارتی روپے کما کر تمام ریکارڈز توڑ دیے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق، تامل سپر اسٹار الو ارجن کی اس فلم نے چھ دنوں کے اندر 1 ہزار کروڑ کمانے والا نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ پروڈکشن ہاؤس کے مطابق یہ بھارتی سنیما کی پہلی فلم ہے جس نے چھ دنوں میں دنیا بھر سے 1 ہزار کروڑ کمائے ہیں۔"پشپا 2" نے بھارت میں 645.95 کروڑ بھارتی روپے کی نیٹ ارننگ کی ہے، جس میں ہندی ڈب ورژن کا اہم کردار ہے۔ تیلگو ورژن نے 11 کروڑ بھارتی روپے کمائے اور دیگر زبانوں میں بھی اتنی ہی کمائی کی ہے۔ فلم بینوں کا کہنا ہے کہ پہلی فلم کی کامیابی کے بعد "پشپا 2" سے لوگوں کی امیدیں زیادہ تھیں اور یہ فلم ان توقعات پر پورا اُترنے میں کامیاب رہی ہے۔فلم میں الو ارجن اور رشمیکا مندنا نے مرکزی کردار ادا کیا ہے، اور اس کی موسیقی بھی سپر ہٹ ثابت ہوئی، جس نے اس کی شہرت میں اضافہ کیا۔