بالی ووڈ کے مشہور اداکار انوراگ کشپ نے بالی ووڈ انڈسٹری کے حوالے سے ایک سخت بیان دیا ہے، جس میں انہوں نے کہا کہ بالی ووڈ کے فلم سازوں کے پاس دماغ کی کمی ہے کہ وہ پشپا جیسی فلم بنا سکیں۔
انوراگ کشپ کا کہنا تھا کہ "پشپا: دی رائز" یا "پشپا 2: دی رول" جیسی فلمیں صرف جنوبی بھارتی فلمساز سوکمار ہی بنا سکتے ہیں، اور بالی ووڈ میں ایسا کرنے کی صلاحیت نہیں ہے۔انہوں نے بالی ووڈ کے فلم سازوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ فلم سازی کے حقیقی مفہوم کو نہیں سمجھتے اور صرف ایک یونیورس بنانے کی کوشش میں ہیں۔ انوراگ کشپ نے جنوبی بھارتی انڈسٹری کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ وہاں فلم سازوں کو سرمایہ کاری ملتی ہے اور انہیں آزادانہ طور پر اپنی فلمیں بنانے کا موقع دیا جاتا ہے، جبکہ بالی ووڈ میں ایسا نہیں ہے۔
پشپا 2 کی کامیابی پر بات کرتے ہوئے انوراگ کشپ نے کہا کہ یہ فلم 2024 کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم ہے، جس میں تیلگو سپر اسٹار الو ارجن اور رشمیکا مندانا نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں۔انوراگ کشپ کا یہ بیان بالی ووڈ کی موجودہ صورتحال اور انڈسٹری کی فلم سازی کے معیار پر سوالات اٹھاتا ہے۔